کریم نگر میں آج مفت طلبی کیمپ کا اہتمام

کریم نگر ۔ 25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس ایس میڈیکل کریم نگر روبرو سرکاری دواخانہ گیٹ نمبر 2پر کریم نگر ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل انتظامیہ کی جانب سے 27جون بروز جمعہ صبح 10بجے تا 5بجے شام فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ماہر امراض نسوان ڈاکٹر کے سہاسنی ایم ڈی ڈی جی او اور ماہر جلدی امراض ڈاکٹر وی سمن چندر راؤ ایم ڈی ڈرماٹولوجسٹ مریضوں کی مفت تشخیص کریں گے ۔ خواہشمند حضرات فون 9966885461 پر راست اپنا نام رجسٹر کرواسکتے ہیں یا صبح 10بجے تا 5بجے بروز جمعہ پہنچ کر کیمپ سے مفت استفادہ کریں۔