کریم نگر میں آج سمینار

کریم نگر /6 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب اے کے خان آئی بی ایس ڈی جی آف اے سی بی کے ذریعہ چانکیہ کا معاشی نظام اقتدار ترقی یافتہ سماج اصلاحات عنوان کے تحت 7 اکٹوبر 6 بجے شام کریم نگر ہوٹل شیوتا میں پرگیانا بھارتی کریم نگر کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ پرگیان صدر ڈاکٹر اے وجیندر ریڈی جنرل سکریٹری اے ستیہ نارائنا نے اس سمینار کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔