کریم نگر ۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متولی محمد خواجہ مسجد محبوبیہ کریم نگر کی اطلاع کے مطابق مسجد محبوبیہ حسینی پورہ کریم نگر میں ایک عرصہ دراز سے مسلم طلباء و طالبات میں دینی شعور پیدا کرنے کے لئے دینی معلومات پر مبنی مقابلے منعقد کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دیئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلہ کے تحت 13اپریل بروز اتوار ابتدائی جماعت پہلی سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے علحدہ علحدہ عنوانات کے تحت مقابلے رکھے گئے ہیں۔ یہ پروگرام زیر سرپرستی سید محی الدین سینئر صحافی روز نامہ ’سیاست‘ منعقد ہورہا ہے۔ نظامت محمد عباس سمیع کی ہوگی جبکہ مہمانان خصوصی منیر احمد خان، محمد محسن، عارف عثمانی، حافظ اکرم بیابانی، حافظ و صدر قاضی منقبت شاہ خاں، غلام خواجہ محبوب حسین، ظفر اللہ خان، عبدالقیوم، عبدالخالق، شیخ محمود، محمد فاروق، عبدالجبار خان، محمد شیخ شمشاد حسین، محمد ابراہیم، محمد عبدالرحمن، محمد اختر ہوں گے۔ جناب عبدالکریم مالک اعظم جویلرس صدارت کریں گے۔ مونلاا مفتی ابوالکلام مصباحی امام و خطیب مسجد سواران، مفتی مشتاق احمد نظامی، حافظ خواجہ علیم الدین نظامی بیابانی کامل حدیث جامعہ نظامیہ کامیاب طالب علموں کو اسی وقت مسجد کی جانب سے انعامات کی تقسیم کریں گے۔ محمد حسام الدین رضوی، سید معز الدین، سید رحیم الدین قرأت کلام پاک حمد و نعت شریف پیش کریں گے۔ یکم مئی تا 8جون مسجد ہذا میں مفت دینی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔ علمائے کرام مفت تعلیم دیں گے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9949013912 پر ربط کریں۔