کریم نگر۔/26 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند شاخ کریم نگر دفتر مکرم پورہ میں جناب عبدالحئی شعیب لطیفی نے پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند شاخ ضلع کریم نگر کے زیر اہتمام شروع کردہ کُل ہند مسلم پرسنل لاء بیداری پروگرام کے سلسلہ میں 27اپریل جمعرات کو 7 بجے شب بمقام این این گارڈن کارخانہ گڈہ کریم نگر، بصدارت جناب حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں مقررین شیخ مجتبیٰ فاروقی، مولانا مفتی ندیم الدین صدیقی، مولانا مفتی غیاث محی الدین قاسمی، مولانا محمد یوسف مدنی کا خطاب ہوگا۔ پریس کانفرنس میں امیر مقامی جماعت اسلامی جناب محمد خیر الدین اور عبدالرحیم صلاحی، عقیل الزماں واجد بھی موجود تھے۔
مٹ پلی سیول ہاسپٹل کی تنقیح
مٹ پلی۔/26اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری مٹ پلی ہاسپٹل کومٹ پلی سب کلکٹر محمد مشرف علی فاروقی نے آج تنقیح کی۔ زچہ بچہ زیادہ کیس اور طبی عملہ کی جانب سے بہتر خدمات پر سراہنا کی۔ میڈیکل آفیسر امریشور نے کہا کہ نرسوں کی کم تعداد پر بروقت طبی خدمات کیلئے مسائل پیدا ہورہے ہیں جس پر سب کلکٹر نے تیقن دیا کہ متعلقہ تمام مسائل کی یکسوئی جلد از جلد کی جائے گی۔ مٹ پلی سرکاری دواخانہ کو ایک مثالی ماڈل دواخانہ کے طور پر بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔