کریم نگر میں آج جلسہ سیرت النبیؐ و تقسیم انعامات

کریم نگر 21 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ عبدالمجید اشتیاق کے بموجب جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام آج 22 فروری اتوار بمقام ایس ایف ایس گارڈن رضوی چمن میں صبح 10 بجے سے جلسہ سیرت النبیؐ و تقسیم انعامات مقرر ہے۔ حافظ پیر شبیر احمد ایل ایل سی و صدر جمعیۃ علماء و تلنگانہ و آندھرا کی صدارت ہوگی ۔ مفتی محمد یونس الاقسامی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر نگرانی جلسہ ہوں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا محمد عتیق احمد قاسمی ناظم جامعہ گلشن خیر النساء ظہیر آباد کا بیان ہوگا ۔ مقامی معززین مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر ‘ مولانا محمد عمر فاروق قاسمی ‘ ٹاون صدر جمعیۃ علماء کریم نگر مفتی محمد صداق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کے بھی خطابات ہوں گے اور اس موقع پر جمعیۃ علماء کریم نگر کی جانب سے منعقدہ سیرت النبی مسابقتی امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔