کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب

کریم نگر۔/28جون، ( سیاست نیوز) کریم نگر کارپوریشن کے میئر کے انتخاب کیلئے تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے ۔3جولائی کو اس سلسلہ میں بھی متعلقہ انتظامات کرلئے جانے کے لئے چناؤ کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ میونسپل کے چناؤ ہوکر دیڑھ ماہ ہونے کو آرہا ہے۔ میئر، ڈپٹی میئر کارپوریٹرس کی حلف برداری کے منتظر اور میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر فائز ہونے کے لئے خواہشمندوں کا تجسس ختم ہوگیا ہے۔ کارپوریشن میں جملہ50کارپوریٹرس ہیں 24نشستوں پر ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ٹی آر ایس کے ایم ایل اے اور ایم پی کی نشست پر بھی ان ہی کا قبضہ ہوجانے سے وہ دو ووٹ کے حصول سے جملہ 26کی تعداد تو ہے ہی اب چونکہ ٹی آر ایس میں تین آزاد کارپوریٹرس بھی شامل ہوچکے ہیں ، اس طرح 29 میں بی جے پی ایک اور مجلس دو کی بھی تائیدحاصل کرلی ہے کہا جارہا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کانگریس کے 14کارپوریٹرس ہیں لیکن پھر بھی کانگریس پارٹی آزاد اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارپوریٹرس کی مدد سے میئر کی کرسی کے حصول کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرتی چلی آرہی ہے ۔ اب جبکہ وقت قریب آچکا ہے حالات میں کبھی بھی بدلاؤ ناممکن کو ممکن بنالیا جاسکتا ہے۔ صرف 14کارپوریٹرس کانگریس کے ہیں پھر بھی میئر ان کا ہی ہوگا اس طرح کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میئر کی نشست پر قبضہ کے لئے ٹی آر ایس اپنے پارٹی کارپوریٹرس کے ساتھ جن دیگر کارپوریٹرس کی مدد حاصل کی جارہی ہے ان سبھی کو لیکر پانچ دن کیلئے تفریحی مقامات اوٹی ، آگرہ، دہلی وغیرہ کا دورہ کرتے ہوئے راست اسی دن کارپوریشن دفتر میئر کے چناؤ میں حصہ لینے کے لئے وقت پر پہنچ جائیں گے۔تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے میئر اور ڈپٹی میئر ،فلور قائد، وہپ امیدواروں کو نامزد کرلیا گیا ہے اب اس میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔یہ بھی اطلاعات عام ہیں کہ میئر کی نشست سردار رویندر سنگھ، ڈپٹی میئر گوگیلا رمیش کے ناموں کو قطعیت دی جاچکی ہے۔ لیکن اب آگے دیکھنا ہے کیا ہوتا ہے۔