کریم نگر ۔ 10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کی مجلس بلدیہ کارپوریشن میں ترقیاتی کاموں کیلئے ریاستی حکومت نے 25 کروڑ روپئے جاری کئے ۔ حالیہ بجٹ میں ہر کارپوریشن کو ایک سو کروڑ روپئے مختص کے گئے تھے جس کی پہلی قسط 25کروڑ روپئے حکومت کی جانب سے جاری کردیئے گئے ۔ ضلع کریم نگر میں رام گنڈم کارپوریشن کو بھی یہ فنڈس ملیں گے جس کے ذریعہ کارپوریشن کے حدود میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔حکومت کے جی او نمبر 418 کے اعتبار سے ہر کارپوریشن یہ فنڈس جاری کئے جارہے ہیں ۔ اسکی مکمل فہرست منصوبہ بندی کیلئے ہر عہدیدار کو تیار کرلینی چاہیئے تاکہ اس کی منظوری لی جاسکے ۔ رکن اسمبلی گنگولہ کملاکر نے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پارکوں اور آڈیٹوریم کی ترقی کیلئے نیز عوام کی بنیادی سہولتوں کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی اور میئر بلدیہ کی کاوشوں سے اس بجٹ کی منظوری عمل میں آئی ۔