سخت کارروائی کا انتباہ، ویجلنس عہدیدار ڈاکٹر راج شیکھر بابو کا دورہ
کریم نگر۔/13جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر سرکاری دواخانہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شیکھر بابوویجلنس آفیسر نے تنقیح کی۔اس موقع پر انہوں نے ڈسپنسری کی تنقیح کرتے ہوئے رجسٹر میں اندراج نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور عملہ کو میمو جاری کرنے ڈاکٹر وجئے کمار کو ہدایت دی۔ڈاکٹر شیکھر بابو او پی رجسٹر میں مریض کے متعلق تفصیلات نہ ہونے اوربی پی آپریٹر غیر حاضر رہنے پر سخت برہم ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری دواخانہ میں کئی حاملہ خواتین خون کی کمی سے متاثر ہیں جبکہ ان کی تفصیلات رجسٹر میں درج نہیں ہیں۔ ڈاکٹر راج شیکھر ویجلنس آفیسر نے حاملہ خواتین اور دیگر مریضوں کے علاج پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے زچگی وارڈس کا معائنہ کیا اورحاملہ خواتین سے تفصیلات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کو50تا 100روپئے دیئے جارہے ہیں تاہم دواخانہ میں عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے اس پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مقررہ مدت کے بعد ادویات کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں ادویات سے متعلق رجسٹر میں تفصیلات درج نہ ہونے پر آر ایم او پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوٹی سے لاپرواہی برتنے پر سخت انتباہ دیا۔ انہوں نے دواخانہ کے انتظامیہ سے دواخانہ میںسہولتوں سے متعلق اور عمل آوری پر مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔