کریم نگر رائے دہی کیلئے زبردست صیانتی انتظامات

کریم نگر۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کارپوریشن ، میونسپل، نگر پنچایتوں کے چناؤ کے دوران انتہائی خوشگواراور پرامن رائے دہی کے انعقاد کیلئے زبردست صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ایس پی وی شیوا کمار نے اس بات سے واقف کروایا۔ بروز جمعہ ایس پی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائے دہی میں کسی بھی قسم کی خلل اندازی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کارپوریشن ، میونسپل اور نگر پنچایتوں کیلئے رائے دہی کیلئے 725رائے دہی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 339اور 303حساس،83بہت زیادہ حساس پولنگ بوتھس کی نشاندہی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحان گاہوں کے قریب 144 سیکشن نافذ ہوگا یہاں کسی بھی قسم کی گڑبڑ شور شرابہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی تصویر لی گئی ہو توwww.karimnagarpolice پر بھیج دیں یا کنٹرول روم 7794804446 ، 7794805550 پر ربط کریں۔ ضلع بھر میں 40تنقیح گشتی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ 21چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں اور 43فلائنگ اسکواڈ چناؤ ضابطہ اخلاق پر عمل آوری کیلئے کام کررہے ہیں۔

٭٭اسمبلی و پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے اپنا ووٹ دیں ۔ اس طرح سونیا گاندھی نے تلنگانہ ریاست کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے ہمیں مشکور ہونے کا جو موقع دیا ہے اس کے اظہار تشکر کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔ سابق وزیر تلنگانہ کانگریس کمیٹی مینی فیسٹو چیرمین دودیلا سریدھر بابو نے خواہش کی۔ جمعہ کی شام ڈی سی سی دفتر میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی نے کریم نگر کے جلسہ عام میں تلنگانہ دینے کا جو وعدہ کیا تھا اسے انہوں نے پورا کیا ہے۔ کریم نگر میں انتخابی مہم کیلئے راہول اور سونیا گاندھی کو مدعو کیا جارہا ہے۔