کریم نگر۔/5جولائی، ( ای میل ) کریم نگر تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلت ایمپلائز یونین کے انتخابات یونین کے صدر محمد شبیر احمد اور اسٹیٹ جنرل سکریٹری جواڈی سرینواس راؤ کی نگرانی میں کریم نگر میں عمل میں آئے ۔ ضلع صدر کے طور پر ستیہ نارائن گوڑ اور محدم سلیم کو معتمد بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا۔ ورکنگ پریسیڈنٹ کیلئے محمد اعجاز اور اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ کیلئے ال رام موہن راؤ منتخب ہوئے۔ این بالیا کا بطور خازن انتخاب ہوا۔ نائب صدور کیلئے ایم رویندر، آر جلپتی، سید اکبر، وی وسنتا، جے رتناکر راؤ اور ستیہ نارائن۔ ایس جے پراوین کمار آفس سکریٹری، معتمدین نشرواشاعت کیلئے محمد عزیز، کے روی، کے راجہ، کنگیا، محمد سمیع الدین ساجد منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔ 41رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔