ٹی آر ایس کے پانچوں ہی امیدوار منتخب
کریم نگر۔ 24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مجلس بلدیہ سطح سنگھم کے چناؤ کا پرامن اختتام عمل میں آیا۔ چہارشنبہ کو مجلس بلدیہ دفتر میں صبح 11 تا دوپہر 3 بجے پولیس بندوبست میں رائے دہی ہوئی۔ بعدازاں 4 بجے رائے شماری کا اعلان کیا گیا۔ چناؤ نگران کار عہدیدار ای ای موہن کمار اور دیگر عملہ راملو آر ای سرینواس ترپتی محسن وغیرہ کے سامنے اے سی پی وندنم کی نگرانی میں رائے شماری شروع ہوئی ۔ جملہ 50 ووٹس میں سے 46 نے رائے دہی کا استعمال کیا۔ میئر رویندر سنگھ ، ڈپٹی میئر جی رمیش کے ساتھ دیگر کارپوریٹرس نے چناؤ میں حصہ نہ لینے والوں میں بی جے پی ایک ٹی آر ایس ، ایم آئی ایم دونوں کارپوریٹرس اندرون ایک گھنٹہ اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا۔ کارپوریشن کمشنر کے ششانک قریب رہ کر ووٹوں کی گنتی کروائی۔ پانچ عہدوں پر جملہ 7 امیدواروں نے حصہ لیا۔ اس میں پانچ ٹی آر ایس، کانگریس، ایم آئی ایم سے ایک ایک تھے۔ کامیاب امیدواروں کا کے ششانک کمشنر نے اعلان کے ساتھ انہیں مبارکباد پیش کرکے مٹھائی بھی کھلائی۔ ایم آئی ایم کے کارپوریٹر رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔ اس کے باوجود ایم آئی ایم کے امیدوار لنگم پلی سرینواس کو 2 ووٹ حاصل ہوئے۔ یہ بھی ایک تعجب خیز واقعہ ہے۔ اسی طرح کانگریس کے صرف 10 ووٹ تھے لیکن انہیں بھی 17 ووٹ ملے۔ یعنی کراس ووٹنگ ہوئی۔ ٹی آر ایس کے پانچ امیدواروں نے کامیابی کی۔