مہادیوپور۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ضلع ایسٹ ڈویژن کے ڈی ایف او رمیش کے تبادلے کے بعد ایسٹ ڈیویژن کے نئے ڈی ایف او روی کرن نے آج مہادیوپور سب ڈیویژن کا معائنہ کی تفصیلات کے مطابق سابق ڈی ایف او رمیش کے تبادلے بعد ڈی ایف او کے جائزہ پر اس کا 130 تاریخ کو روی کرن آئی ایف ایف ایس ایسٹ ڈیویژن ڈی ایف او کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا جس کے فوراً بعد ڈی ایف او روی کرن نے کل رات مہادیو پور پہونچ کر موجودہ فاریسٹ گیسٹ ہاؤز میں شب بسری کے بعد ڈی ایف او نے بروز پیر مہادیوپور میں موجودہ سنٹرل نرسری اور اسٹیٹ نرسریں کے علاوہ موجودہ ٹمبر ڈپو کا معائنہ کیا۔ اطلاع ملی ہے کہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ غیرقانونی طور پر منتقل ساگوان پر پوری توجہ دیں اور غیرقانونی منتقلی کو روک تھام کرنے میں عہدیدار آگے آئیں۔