کریم نگرمیں سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے اقدامات

کریم نگر۔/8جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداروں کے ساتھ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام منعقد کیا۔اس موقع پر دیمولا واڑہ سے محمد یوسف نے کہا کہ کسی بھی قسم کی سرکاری منظوری کے بغیر گنٹا پور کے مٹی کی غیر قانونی منتقلی کرکے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا جارہا ہے۔جس پر فوری ڈی آر او نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اجازت مٹی نکالنے کو روک کر سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ویمولا واڑہ سے وی سریکانت گوڑ نے کہا کہ ویمولا واڑہ نگر پنچایت کی پرانی عمارت کو ڈھاتے ہوئے نئی عمارت کی تعمیر نہیں کی گئی۔ لے آؤٹ کے تحت دی گئی اراضی کو کچھ افراد غیر قانونی طور پر قبضہ کررہے ہیںکہنے پر فوری کمشنر سے بات کرکے اقدامات کئے جانے کا ڈی آر او نے جواب دیا۔ بجنکی منڈل واچارم سے انجام نے کہا کہ اراضی سروے کروانے کیلئے دوسال قبل رقم جمع کی گئی تھی لیکن اب تک اراضی کا سروے نہیں کیا گیا کہنے پر انہوں نے کہا کہ تحصیلدار کو ہدایت جاری کی جائے گی۔ ہیگڈا پلی سے این سوامی نے کہا کہ اسسٹنٹ لائبریرین پوسٹ کیلئے درخواست دے کر ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے کسی بھی قسم کا امتحان منعقد نہیں کیا گیا ہے کہنے پر اس کے جواب انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق مقدمہ عدالت میں ہے۔ اس طرح پروگرام میں کئی فون کالس موصول ہونے پر یکسوئی کیلئے راہ ہموار کی گئی۔اس پروگرام میں ضلعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔