کریم نگر۔/8جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے سبھی گرلز سرکاری اسکولس میں جنگی خطوط پر بیت الخلاؤں کے تعمیری اقدامات کرتے ہوئے طالبات کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔ عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد پہلی دستخط اس ضروری مسئلہ کی یکسوئی کی فائیل پر تلا اما نے کئے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے پیر کی صبح اپنے چیمبر میں ذمہ داری سنبھالی۔ بعد ازاں زیڈ پی میٹنگ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک دیہی مقام کے غریب گھرانے میں پیدا ہوئی ہوں۔ میرا زیڈ پی چیرمین کے عہدہ پر منتخب کیا جانا ایک ناقابل فرموش انتہائی مسرت آمیز اور زندگی بھر نہ بھلانے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو موقع دیا جائے تو کس طرح خدمات انجام دیں گی وہ میں کرکے دکھاؤں گی۔زیڈ پی وائس چیرمین آر راج ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔ ٹی آر ایس ضلع صدر ایدا شنکر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی تساہلی کی وجہ سے کئی ایک مسائل میں اضافہ ہوچکا ہے۔