کریم نگر۔/2اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جرائم کے انسداد کےلئے خصوصی منصوبہ عمل کے تحت کوشش شروع کردی گئی ہے۔ کریم نگر رینج ڈی آئی جی آر بی نائیک نے یہ بات بتائی۔ چھ ماہی ضلعی جرائم جائزہ اجلاس کا پولیس ہیڈکوارٹر اوپن ایر تھیٹر میں انعقاد عمل میں آیا۔ ضلعی مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو اس اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آر بی نائیک نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی سے متعلقہ مقدمات کی فوری یکسوئی کے لئے کوشش کرنا ہوگا۔ ضلع پرنسپال سیشن جج ناگا ماروتی شرما نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو چاہیئے کہ ہر سطح کے اور ہر طبقہ کے عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات بنائے رکھے۔ایس پی شیوا کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن آنے والے درخواست گذاروں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات کریں ، چوری ڈکیتی کی روک تھام کیلئے مسلسل پٹرولنگ کرنی چاہیئے۔