جمعرات , دسمبر 12 2024

کریم نگرتا تروپتی ہفتہ میں چار مرتبہ ٹرین

عنقریب افتتاح ‘ رکن پارلیمان ونود کمار کا بیان

کریم نگر ۔ 16 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر سے مستقر قومی ریلوے لائن کے جوڑے جانے کے لئے کوشش کر رہے رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے ایک کامیابی حاصل کرلی ۔ عنقریب کریم نگر سے تروپتی کے لئے ہفتہ میں چار مرتبہ چلانے کے لئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کو راضی کرلینے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ کریم نگر سے تروپتی جانے والے بھکتوں کے لئے چلائی جا رہی ہفتہ میں ایک دن کی ریل میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے جنرل منیجر کو ونود کمار نے واقف کروایا ۔ حیدرآباد میں جی ایم کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے ونود کمار نے ضلع میں ریلوے کے مسائل پر بات چیت کی اور کچھ مشورے دیئے ۔ ونود کمار نے مزید بتایاکہ کریم نگر سے یاتریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس لئے ہفتہ میں چار دن چلائے جانے کی ضرورت ہے ۔ اس سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ۔ اور بھکتوں کو آمدورفت میں سہولت ہوگی ۔ اس پر انہوں وعدہ کیا کہ عنقریب ریل کی ٹرپ میں اضافہ کیا جائیگا ۔ اس کے ساتھ کریم نگر ریلوے اسٹیشن سے قریب تگالہ گنٹہ پلی لیول کراسنگ کے پاس سے 102 کروڑ روپئے ریلوے اوور برج کی تعمیر کے لئے بھی بورڈ نے منظوری دے دی ۔ عنقریب کاموں کی شروعات کی جائیگی۔ رکن پارلیمان ونود کمار نے واقف کروایا ۔ کتہ پلی ‘ منوہرآباد سے گجویل تک مارچ 2019 ٹرائیل رن کے لئے فیصلہ کیاگیا ہے۔ گجویل سے کتہ پلی تک ڈسمبر 2019 تک ریل چلائی جائے گی ۔ جی ایم نے خیال ظاہر کیا ۔ ایم پی نے واقف کروایا اس سے متعلقہ کام تیزی سے چل رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT