کریم بنزیما کی ٹیم کو ضرورت نہیں:کوچ

لندن۔یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام)انگلش فٹ بال کلب آرسنل کے منیجر آرسین وینگر نے واضح کردیا ہے کہ ان کی ٹیم کو ریئل میڈرڈ کے اسٹرائیکر کریم بینزیما سمیت کسی بھی جارحانہ کھلاڑی کی ضرورت نہیں۔ انگلش میڈیا میں خبریں ہیں کہ کریم بینزیما آرسنل یا چیلسی سے منسلک ہو سکتے ہیں لیکن آرسین وینگر کا خیال ہے کہ ریئل میڈرڈ کے اسٹار کو آرسنل سے محض فرنچ ہونے کے سبب جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن سچائی یہی ہے کہ انہیں کسی بھی اسٹرائیکر کی ضرورت نہیں اور سمر ونڈو کی فکر کرنے کے بجائے وہ اگلے میچ پر زیادہ متوجہ ہیں۔