حیدرآباد۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ دوسرے کھیلوں سے مختلف ہے۔ اس میں کھلاڑی کی فزکس اور فٹنس کے ساتھ ساتھ کھیل کا وقت ، دنیا کے کسی بھی کھیل سے سب سے زیادہ ہے۔ فٹبال میچ دیڑھ گھنٹے تا دو گھنٹے میں ختم ہوجاتا ہے۔ دوسرے کھیل کیلئے بھی وقت مقرر ہے۔ کرکٹ میں ٹسٹ میچ پانچ دن کھیلا جاتا ہے۔ ونڈے ٹورنمنٹ دن بھر چلتا ہے۔ ایک کھلاڑی کو جہاں بولنگ کیلئے دوڑنا، فیلڈنگ کیلئے میدان پورا بھاگنا ہوتا ہے، وہیں بیٹسمین کو وکٹ کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے اور ایک کھلاڑی کو فیلڈنگ کیلئے میدان پر دن بھر رہنا پڑتا ہے۔ اس کے لئے فٹنس اور جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرکٹ کوچنگ کیمپ میں ٹریننگ کے دوران فردوس نے بوسٹن مشن اسکول کے طلبہ سے کیا
اور کہا کہ اگر کوئی بچہ مستقبل میں اچھا کھلاڑی بننا چاہتا ہے تو اس کو اسکولی سطح سے میدان میں کھیلنے کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ گیند کو سمجھنے اور اس کے مطابق کھیلنے کیلئے کوچنگ بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کھلاڑی کھیلنے کیلئے میچ میں حصہ لے کر نہ صرف اپنے چھپی صلاحیت کو ابھار سکتا ہے اور شاندار مظاہرہ کرسکتا ہے۔ اسکولی سطح پر U-12 انڈر 12 سال، 15 سال تک کے لئے جو ٹیموں کا انتخاب ہوتا ہے، اس کے لئے شریک ہوا اور پرکشش کریں۔ بوسٹن مشن ہائی اسکول کے سیکریٹری مسٹر شاکر احمد کرکٹ میں نہ صرف شخصی دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ اپنے اسکول کے طلبہ کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دیتے ہیں اور ان کے اسکول کی ٹیم کا شمار شہر کے نامور ٹیموں میں ہوتا ہے۔
ہے۔