کراچی ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معطل شدہ فاسٹ بولر محمد عامر نے گھریلو کرکٹ میں واپسی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اداکاری کے کیریئر کو فی الوقت مؤخر کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ آئی سی سی سے درخواست کرے گی کہ وہ محمد عامر جن پر عائد پابندی اگست 2015ء میں ختم ہوگی، انہیں گھریلو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیں کیونکہ آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں اس نے اپنے چندقواعد میں ترمیم کی ہے۔ عامر نے میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے کرکٹ ہمیشہ ہی پہلی ترجیح رہی ہے اور اب پی سی بی کی کوششوں سے کرکٹ میں میری واپسی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔