کرکٹ کھیلنے کے دوران نوجوان کی موت

حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ ایم اودئے بھانو ساکن فیروز گوڑہ اسی علاقہ میں واقع مالکوٹے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کیلئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گیا ہوا تھا کہ اچانک سینے میں درد کی شکایت کے سبب اسے دواخانہ میں منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔