اسلام آباد۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے شہرت یافتہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ناصر جمشید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی خاطر امریکی شہریت ٹھکرادی ۔ کرکٹ میری نس نس میں بسی ہوئی ہے ، مثبت سوچ مجھے کھیلتے ہوئے کسی قسم کے دبائو میں مبتلا نہیں ہونے دیتی۔رنز بنانے کے لیے مخالف بولرز کی ویڈیو دیکھتا ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ناصر جمشید نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کا آغاز اردو بازار لاہور کی گلیوں سے کیا۔ سعید انور اور میتھیو ہیڈن کی بیٹنگ کی نقلیں اتارتا رہتا تھا بچپن میں مسلسل خواب دیکھے کہ پاکستان ٹیم کی نمائندگی کررہا ہوں قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم میں بغیر ریجن کھیلے منتخب ہوا تھا اور اس وقت میری 17سال تھی۔ 2005ء میں لاہور لائنز کی طرف سے کھیلتے دیکھ کر ٹیم منیجر ڈاکٹر جمیل احمد نے اقبال قاسم سے بات کی۔ میرے لئے پہلا ونڈے میچ کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔