حیدرآباد ۔ 25 ڈسٹبر ( سیاست نیوز) کرکٹ سٹے کے ایک بڑے ریاکٹ کو مائیلاردیو پلی پولیس نے بے نقاب کردیا اور 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری رقم کو ضبط کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر ڈیویژن مسٹر اشوک نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پہلے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے بعد پوچھ تاچھ کے دوران مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 10لاکھ 30ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 28سالہ روی نارائنا عرف ہری ساکن کاٹے دھن ‘31سالہ راجیش ساکن درگا نگر ‘ 29سالہ رگھو ناتھ ریڈی ساکن کاٹے دھن اور 41سالہ وینکٹ ریڈی ساکن موتی نگر بالا نگر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضۃ سے لیاب ٹاپ ‘ سیل فونس اور موٹر سیکل کو ضبط کرلیا ۔ گرفتار افراد آن لائن کے ذریعہ کرکٹ کی سٹہ بازی کررہے تھے اور انڈیا ۔ سری لنکا کے درمیان جاری میاچس پر سٹہ چلارہے تھے ۔