کرکٹ ٹورنمنٹ لوگو کا سرکل انسپکٹر پولیس کے ہاتھوں رسم اجرائی

کورٹلہ ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونیر کالج کورٹلہ گراونڈ پر 9 نومبر بروز اتوار سے منعقد شاہکار پرئمیر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ لوگو کی سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ مہیش گوڑ نے رسم اجرائی انجام دی ۔ گورنمنٹ کے آرگنائزر جناب رضوان پاشاہ ، مزمل نے کہا کہ ٹینس بال سے منعقد اس ٹورنمنٹ میں جملہ 42 ٹیموں نے اپنے نام درج کروائے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 99855788860 ، 9985850846 پر ربط کریں۔