کرکٹ میاچ پر تنازعہ ، کم عمر لڑکا زخمی

حیدرآباد ۔ /4 مارچ (سیاست نیوز) سنتوش نگر علاقے میں پیش آئے ایک واقعہ میں کرکٹ میچ پر تنازعہ کے سبب بہار کے متوطن ایک نوجوان نے کم عمر لڑکے پر بیاٹ سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ کنگسن جو انٹرمیڈیٹ سال اول کا طالبعلم ہے مقامی میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھا جہاں پر اسی علاقے کے ساکن وزیر شریف بھی کرکٹ کھیل رہا تھا ۔ گیند کو لیکر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے سبب کنگسن نے مبینہ طور پر شریف کے سر پر بیاٹ سے حملہ کردیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے ڈی آر ڈی او اپولو میں شریک کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر شریف مادناپیٹ میں واقع انڈوامریکن اسکول کے دسویں جماعت کا طالبعلم ہے ۔ سنتوش نگر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

1.2 کیلو سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر مسافر گرفتار
شمس آباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1.2 کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ٹاملناڈو کا ساکن آج صبح سنگارپور سے شمس آباد ایرپورٹ پہونچا جہاں کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران اس کے لگیج سے 1.2 کیلو سونا برآمد ہوا ۔ جس پر سونے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کو حراست میں لیکر اس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔