حیدرآباد 30 اپریل (سیاست نیوز) آئی پی ایل کرکٹ میاچس پر سٹے بازی کا ریاکٹ چلانے والے تین افراد کو نارائن گوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ آر کارتک کمار ساکن حمایت نگر اپنے دو ساتھیوں آر کشور اور ولسن انٹونی کی مدد سے اپنے مکان واقع سیتا پرگنا اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 501 میں کرکٹ لائیو گرو اپلی کیشن کے ذریعہ وہ کرکٹ مقابلوں پر سٹہ حاصل کررہا تھا۔ حالیہ دنوں سن رائزس حیدرآباد اور راجستھان رائلس کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل کرکٹ میاچ پر بڑے پیمانے پر سٹہ چلارہا تھا کہ نارائن گوڑہ پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 9 ہزار روپئے نقد، ایل ای ڈی ٹی وی اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اُنھیں عدالت میں پیش کردیا۔