کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ اصل سرغنہ ہنوز پولیس گرفت سے باہر ہیں ۔ متحدہ عرب امارات اور آئرلینڈ کے میاچ پر سٹہ لگایا تھا ۔ جبکہ اصل بکی افراد کو پولیس تلاش کررہی ہے ۔ ایس او ٹی نے ونستھلی پورم کے علاقہ ہل کالونی کے ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 5 افراد 42 سالہ روی کمار ساکن ملک پیٹ ، 30 سالہ نریش ، 24 سالہ سائی کمار ، 29 سالہ سریکانت گوڑ عرف ڈی کے اور 24 سالہ سراون ریڈی ساکنان ونستھلی پورم کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ ایس او ٹی نے ان کے قبضہ سے گیارہ سیل فون ایک سوئفٹ کار ، ایک لاکھ چار ہزار پانچ سو روپئے نقد رقم کو ضبط کر لیا جبکہ اصل بکی سچن ، ہریش ، گنیش ، چندرا ، سرینو اور غوث پولیس گرفت سے باہر ہے ۔ روی کمار نے پولیس تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف کیا اور اپنے جرم کو قبول کیا کہ وہ گزشتہ 5 سالوں سے کرکٹ میاچیس پر سٹہ اور جوا کی بولی لگانا ہے ۔ اس نے گزشتہ ہفتہ انڈیا ، ساوتھ آفریقہ اور انڈیا ، پاکستان میاچیس پر بھی سٹہ لگایا تھا ۔ ایس او ٹی نے بتایا کہ پولیس مفرور بکی افراد کو شدت سے تلاش کررہی ہے ۔