کرکٹ بیٹنگ بے نقاب، 9 افراد بشمول بروکرس گرفتار

حیدرآباد ۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے کرکٹ بیٹنگ (سٹہ چلانے والے) ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 19 افراد بشمول دو بکیز کو گرفتار کرلیا۔ یہ بات ڈی سی پی ساؤتھ زون ستیہ نارائنا نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ دو بکیز راج گوپال بٹھاؤ ساکن بیگم بازار، رام کرشنا بانگ ساکن عطاپور کے علاوہ ان کے ساتھی آنند کمار اگروال، اسٹوین بانگ، پرشانت ریڈی، ویریندر اگروال، نوین کمار، نارائن داس، ہریش وردھن ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کو مزید اصل سرغنہ جو کرکٹ کی بیٹنگ آئی پی ایل نیشنل و انٹرنیشنل میاچس پر سٹہ چلاتے ہیں، ان کی شدت سے تلاش ہے اور پولیس نے ان کی شناخت کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویشااگروال، مناراٹھی، کالاروڈ، کالامنا، نریش رانڈی، سنجے مہین کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہے اور گرفتار اصل سرغنوں کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔