کریم نگر میں واٹس اپ کے ذریعہ بیٹنگ کرنے پر ٹاسک فورس کی کارروائی
کریم نگر۔/27ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں پچھلے کچھ عرصہ سے کریم نگر مستقر شہر میں کرکٹ پر بٹنگ کے کاروبار میں ملوث 8 افراد کی ٹولی میں شامل 7افراد کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے 11موبائیل فون 45500 روپئے نقد رقم ضبط کرلی اور انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا۔ ان کا طریقہ کار کچھ اس طرح تھا کہ وہ ورلڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ کے وقت کریم نگر کاپو واڑہ کے محمد سراج، بوماراتی، سنتوش، وادی لا لا سرل کے راچہ کونڈہ سریش اشوک نگر کے ٹھاکر جگدیش، سنتوش دیور کنڈہ، راہول پدما نگر کے ساکن پرساد بھگت نگر کا جے سائی کرشنا ایک ٹیم بناتے ہوئے کرکٹ پر بٹنگ چلارہے تھے۔ آن لائین کرکٹ کی بٹنگ سے متعلق ویب سائٹ کس طرح چلایا جارہا ہے اس کا پوری طرح سے مطالعہ کیا اور کونسی ٹیم پر کتنی بٹنگ کی جائے تو کس قدر منافع حاصل ہورہا ہے اس کا اندازہ قائم کرکے واٹس اپ کے ذریعہ کرکٹ بٹنگ کیلئے اطلاعات دیتے رہے اور کونسی ٹیم پر کتنی بٹنگ لگائیں گے اور کامیابی پر کتنا ملے گا اس کی اطلاع دیتے ۔ اس بٹنگ میں اکثر نوجوان طلباء ملوث ہورہے تھے ۔ ٹاسک فورس بھی منصوبہ بند طریقہ سے دھاوا کرتے ہوئے8 افراد میں سے 7 کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ان کے پاس سے نقد رقم بھی ضبط کی ہے۔
شاہ آباد کی دکان میں سرقہ
شاہ آباد۔/27ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاہ آباد شریف مین روڈ پر واقع پان کی دکان جو درگا وائن شاپ کے بازو نزد شاستری چوک میں سرقہ ہوا۔ تقریباً پچاس ساٹھ ہزار روپئے کا نقصان بتایا گیا ہے۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے ۔ اس پان شاپ کا مالک سبھاش سادگلی ہے جو ایک غریب آدمی ہے۔
سرسلہ کے امبیڈکر نگر میں
سرقہ کی واردات
گمبھی راؤ پیٹ۔/27ڈسمبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ ٹاؤن کے امبیڈکر نگر میں واقع 4 مقفل مکانات میں کل رات سرقہ کی واردات پیش آئی۔ نامعلوم سارقوں نے چار مقفل مکانات کے دورازوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے اندر گھس کر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا۔