حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) شہر میں ویسٹ زون پولیس نے کرکٹ بٹنگ کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 88 ہزار روپئے نقد رقم کے علاوہ الیکٹرانک اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ویسٹ زون ڈپٹی کمشنر پولیس کی خصوصی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی انجام دی اور مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ ان گرفتار افراد کے ذریعہ کرکٹ پر سٹہ لگانے والی مزید ٹولیاں بے نقاب ہوسکتی ہیں۔ پولیس کے مطابق بی وینکنا بابو 32 سالہ، ایم سری ہری 33 سال اور ان کا مددگار ٹی مدھو بابو 30 سالہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔