کرکٹ بورڈ کیلئے2019 ء تک Paytm اسپانسر

نئی دہلی ۔ 30 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے ڈومیسٹک اور وطن میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کیلئے چار سالہ مدت کیلئے One97Communications نے جو Paytm کے مالکین ہیں ٹائٹل اسپانسر شپ حقوق حاصل کرلئے ہیں جس کیلئے بولی کی قیمت 203.28 کروڑ روپئے لگائی گئی ۔ اس کمپنی کو ٹائٹل اسپانسر شپ حقوق دینے کا فیصلہ بی سی سی آئی کی مارکٹنگ کمیٹی کی یہاں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا ۔ فی میچ اساسی قیمت 1.68 کروڑ روپئے تھی جو قطعی طورپر 2.42 کروڑ روپئے فی میچ طئے پائی ۔ فی میچ رقم اُس سے 40 لاکھ روپئے زیادہ ہے جو 2014-15 کے سیزن میں مائیکرو میاکس نے بورڈ کو دیئے تھے ۔ تب وہ بولی لگانے والی واحد کمپنی تھی ۔ اب سے ڈومیسٹک رانجی کامپٹیشن کو ’ پے ٹی ایم رانجی ٹرافی ‘ کہا جائیگا ۔