کرکٹر روبل کیخلاف ریپ کیس سے دستبرداری

ڈھاکہ۔ 11 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں ایک فلمی اداکارہ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر نیشنل کرکٹر روبل حسین کے خلاف دائر کردہ ریپ کا مقدمہ واپس لے لیا۔ روبل کی سابق گرل فرینڈ نازنین اختر نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے شادی کا جھانسہ دے کر ان سے جنسی تعلق قائم کیا ۔ روبل نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں چار وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان کی یہ کارکردگی دیکھنے کے بعد19 سالہ نازنین نے مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ نہیں چاہتیں روبل اس مقدمے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوران کسی دباؤ کا شکار ہوں۔ روبل کو اس مقدمے میں گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا اور انھیں ورلڈ کپ کے اختتام تک کیلئے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔