کرکٹرس کے ساتھ بہن مالتی کی میدان میں موجودگی موـضوع بحث

ممبئی ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چینائی سوپرکنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان وئے میچ میں چینائی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی پی ایل 2019 کے اس میچ کو ٹورنمنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ مانا جارہا تھا۔ دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب ترین ٹیمیں ہیں اور دونوں کی مداحوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔ چینائی کی ٹیم دفاعی چمپئن ہے تو وہیں ممبئی نے بھی دو سال پہلے یہ خطاب اپنے نام کیا تھا۔ دونوں میں شاندار مقابلہ آرائی بھی ہوتی ہے اور ایسے میں ان دونوں کے درمیان میچ کو ٹورنمنٹ کا سب سے سخت مقابلہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میچ میں دو بھائی بھی آمنے سامنے تھے۔ چینائی سوپرکنگس کی جانب سے دیپک چاہر اور ممبئی انڈینس کی جانب سے راہول چاہر میدان میں اترے۔ دیپک فاسٹ بولر ہیں اور تو وہیں راہول لیگ اسپینر ہیں اور اس سیزن میں پہلی مرتبہ انہیں کھیلنے کا موقع ملا۔ اپنے بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے مالتی چاہر بھی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پہنچیں۔ یادرہے کہ مالتی ان دنوں مسلسل آئی پی ایل میچوں میں نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ وہ چینائی کی بڑی مداح ہیں۔ مالتی سب سے پہلے آئی پی ایل 2018 میں نظر آئی تھیں۔ اس وقت انہیں مسٹری گرل کہا گیا تھا۔کئی لوگوں نے کہا تھا کہ وہ ساکشی دھونی کی دوست ہیں اور اسی وجہ سے آئی پی ایل دیکھنے کیلئے آتی ہیں۔ حالانکہ بعد میں حقیقت سامنے آئی کہ وہ دیپک چاہر کی بہن ہیں۔ مالتی چاہر پیشہ سے ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ خود کو فٹ رکھنے کیلئے وہ جم میں کافی وقت گزارتی ہیں۔ وہ مس دہلی کنسٹیسٹ کی سکینڈ رنر آپ بھی رہ چکی ہیں۔ آئی جینیس فلم میں مالتی نواز الدین صدیقی کے ساتھ نظر آئی تھی۔ مالتی مہندر سنگھ دھونی کی بڑی مداح ہیں اور سوشل میڈیا پر انہوں نے کئی مرتبہ دھونی کے ساتھ تصویر بھی شائع کی ہیں۔