کروشیا کے خلاف آج میسی پر توجہ

نیژنی نووگورود۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کھیلنے والی آئس لینڈ ٹیم کے خلاف پنالٹی سے چوکنے اور مایوس کن ڈرا کے نتائج سے مایوس دنیا کے اسٹار فٹبالر اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کل گروپ ڈی میں کروشیا کے خلاف اپنی غلطیوں میں اصلاح کرنے کے مقصد سے اتریں گے ۔ کروشیائی ٹیم نے پہلے مقابلے میں نائجیریا پر 2۔0 کی آسان جیت سے فاتحانہ آغاز کیا ہے اور میسی اسٹار ٹیم کے مقابلے فی الحال اس کی حالت بہتر ہے ۔حالانکہ بارسیلونا فارورڈ میسی گزشتہ میچ میں اہم پنالٹی سے چونکے کے بعد جمعرات کو ہر حال میں اپنی غلطی کو سدھارنے کی کوشش کریں گے اور ان سے ایک بہترین کھیل کی امید کی جارہی ہے۔

ٹسٹ چمپین اور
ونڈے لیگ کا اعلان
دبئی ۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پانچ سالہ مدت 2018 تا2023 کے لئے اس کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کا آج اعلان کردیا ہے جس میں ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ اور 13 ٹیموں کی ایک ونڈے لیگ بھی شامل ہے۔ٹسٹ چمپین شب کا پہلا مرحلا 2019 میں شروع ہوگا جبکہ اس کا اختتامی مقابلہ جولائی 2021 کو لارڈز میں ہوگا۔