ماسکو۔ 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام)کروشیاکی فٹ بال ٹیم کے منیجر زلاکو ڈالیک نے امید ظاہرکی ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو قابو کرنے کیلئے ان کی ٹیم میں توانائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک آسان میچ نہیں ہوگا بلکہ دونوں ٹیموں کے مابین میدان پر خطاب کیلئے جنگ ہوگی۔ کوچ کے بموجب ان کی ٹیم میگا ایونٹ میں رکنے کیلئے تیار نہیں بلکہ کھلاڑی میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہمیں مزید دو میچز کھیلنے ہیں جس کیلئے حوصلے کافی بلند ہیں۔