ماسکو۔17 جولائی(سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کے خلاف شکست کے باوجود کروشیا کی صدر کولینڈا گریبر کیٹارووچ کی زندہ دلی انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہوگئی ہے۔ میچ کے اختتام پر ان کے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں سے ملاقات اور پر جوش انداز سے انہیں سراہنے کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ کروشیائی صدر نے سرکاری امور سے بلامعاوضہ رخصت لیکر ذاتی خرچ پر فضائی سفر کے بعد اوسط درجے کے ہوٹل میں قیام کے ساتھ اپنی ٹیم کے میچز دیکھے جس پر انہیں دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔