حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریلوے پولیس نامپلی کے بموجب ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران کرنول سے تعلق رکھنے والی خاتون ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتاہے کہ 53 سالہ زیب النساء بیگم ریلوے اسٹیشن بیگم پیٹ کی پٹریاں عبور کررہی تھی کہ اچانک ٹرین کی زد میں آگئی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس نامپلی نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔