کرنول میں ٹرپل آئی ٹی کے قیام کو منظوری

نئی دہلی ۔ یکم / فبروری (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے آندھراپردیش کی تشکیل نو کے بعد کرنول میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ ( آئی آئی آئی ٹی ڈی ایم) کے قیام کیلئے انڈین انفارمیشن ٹکنالوجی ادارہ ( ترمیمی) بل 2017 ء کو آج منظوری دے دی ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی ۔ اس بل کے منظور ہونے سے کرنول کا یہ تعلیمی ادارہ قومی اہمیت کا ادارہ بن جائے گا اور وہ اپنے طلبہ کو ڈگری دے سکے گا ۔ یہاں جاری سرکاری بیان کے مطابق آئی آئی ٹی ڈی ایم کیلئے خرچ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کے فنڈ سے ہی حاصل ہوگا ۔ اس ادارہ میں معذور طلبہ کے علاوہ ہر طرح کے سماجی ، اقتصادی ، ذات کے بیک گراؤنڈ رکھنے والے طلبہ کو داخلہ ملے گا۔

سڑک حادثہ میں بیوی ہلاک ، شوہر شدید زخمی
شاد نگر ۔ یکم / فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بیوی موقع واردات پر ہلاک اور شوہر شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بالا نگر منڈل چناریولی کے رہنے والے شریمتی جیوتی اور شوہر لکشمن گیتا دونوں ملکر ایک ٹو وہیلر گاڑی پر سوار ہوکر شاد نگر کے طرف آرہے تھے  مخالف سمت سے آنے والی لاری سے حادثہ پیش آیا ۔ جس کی وجہ سے ٹو وہیلر گاڑی پر سوار خاتون شریمتی جیوتی عمر 35 سال برسرموقع پر ہی ہلاک ہوگئی ۔ خاتون کے اوپر لاری کا ٹائر چڑھ گیا اور شوہر لکشمن گیتا شدید زخمی ہوگیا ۔ دونوں کو سرکاری ہاسپٹل شاد نگر منتقل کیا گیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم خاتون کی نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا اور زخمی شوہر کا علاج جاری ہے ۔ شاد نگر پولیس کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات کا آغاز کردیا ۔