کرنول۔/2اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کرنول کے دھرنا چوک پر وائی ایس آر سی پی کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں نے اپنے 48گھنٹے کی زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ریاست کے 13اضلاع میں وائی ایس آر سی پی کی جانب سے ایک پروگرام چلایا جارہا ہے۔ اس موقع پر حفیظ خان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے انتخابات سے قبل بے روزگار نوجوانوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ تمام طلبہ کو روزگار فراہم کرینگے ۔یا پھر گریجویٹ طلبہ میں فی ماہ دوہزار روپئے دینگے ۔ لیکن بابو نے اپنا وعد ہ پورا نہیں کیا ۔ لہذا ان مطالبات کو منوانے کیلئے وائی ایس جگن کے احکامات کے مطابق یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔حفیظ خان نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ریاست میں موجود دولاکھ بارہ ہزار خالی اسامیوںکو پُر کرے ۔ اور کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرے ۔اور اسی وعدے کے مطابق گریجویٹس کو ایک لاکھ 60ہزار روپئے فوری طور پر ادا کرے۔