کرنول میں دینی گرمائی کورس کا انعقاد

کرنول ۔ 23 ۔ اپریل ( ذریعہ ای میل ) سید ہاشم عارف بادشاہ قادری حیدری خلیفہ اکبر سجادہ نشین بارگاہ سرکار اُجالے و ناظم مدرسہ فیضان لطیف کرنول کی اطلاع کے مطابق مدرسہ فیضان لطیف روبرو عثمانیہ کالج کرنول میں 21 اپریل سے 30 مئی تک روزانہ صبح نو بجے سے بارہ بجے تک چالیس روزہ دینی گرمائی کورس منعقد ہورہے ہیں جس میں اسکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کو بنیادی دینی تعلیم دی جائے گی ۔ تجوید ، سیرت ، عقائد ، مسائل ، اخلاق و آداب اور دعائیں پڑھائی اور سکھائی جائیں گی ۔ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا منظورہ نصاب پڑھایا جائے گا ۔ ہر اساتذہ تعلیم دیں گے ۔ طلباء و طالبات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔