کرنول میں آٹورکشا کا آر ٹی بس سے خوفناک تصادم‘ 9 ہلاک

کرنول ۔ 24 جون ( این ایس ایس )ضلع کرنول میں اے پی ایس آر ٹی سی کی ایک بس سے آٹو رکشا کے تصادم کے نتیجہ میں اس کے 9 مسافر ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوڈومورو بلاک کے مواضعات پیوگونڈلہ اور کالا پری مواضعات سے تعلق رکھنے والے 13 افراد اپنی آنکھوں کے عارضہ کے علاج کے لئے مہاندی کے قریب سے جڑی بوٹیاں جمع کرنے کی غرض سے روانہ ہو رہے تھے کہ ان کا آٹو رکشا ارواکلو بلاک کے تحت سومیاجولاپلی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی آرٹی سی بس سے ٹکرایا گیا ۔
خانگی ڈائگناسٹک سنٹر کی ملازم خاتون کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /24 جون (سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک واقعہ میں خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ 28 سالہ الیکیا جو کوکٹ پلی میں واقع وجیا ڈائگناسٹک سنٹر کی ملازمہ تھی اور گوکل نگر ملے پلی کی ساکن تھی اس نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔