کرنول میںخوفناک حادثہ، مسلم خاندان کے 6 افراد ہلاک

درگاہ سے واپسی کے دوران ٹیمپو کو تیز رفتار لاری کی ٹکر،10زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک
ادونی /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ضلع کرنول میں واقع ادونی منڈل کے آلور ٹاؤن کے قریب ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔اور 10افراد زخمی ہوگئے ان میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ہی خاندان کے افراد یلارتی شریف درگاہ کیلئے ایک ٹیمپو میں روانہ ہوئے ۔ ٹیمپو کی بار بار خرابی کے سبب راستہ میں روک دی گئی تھی۔ تقریبا 12.30بجے رات کا وقت تھا۔اسی وقت ایک تیزرفتار لاری نے ٹیمپو کو ٹکر دیدی ۔ جس کی وجہہ سے چھ افرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔یگر زخمی افراد کو کرنول جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ستیا نارائنا ، ضلع ایس پی گوپی ناتھ جیٹی ، رکن پارلیمان راجیہ سبھا ٹی جی وینکٹیش ، رکن اسمبلی ایس وی موہن ریڈی ، سابق مرکزی وزیر کورٹلہ سوریہ پرکاش ریڈی ، وائی ایس آر قائد حفیظ خان اور دیگر نے زخمیوںکی حالت جاننے کیلئے ہاسپٹل پہنچے ۔رکن پارلیمان راجیہ سبھا ٹی جی وینکٹیش نے زخمیوںکو اپنی جانب سے 20ہزار روپئے نقد دئے۔بعد ازاں ضلع ایس پی اور ضلع کلکٹر نے موقع پر واردات پر پہنچکر حادثہ کا جائزہ لیا۔ضلع کلکٹر نے بتایا کہ عید کے دن اس طرح کا واقعہ پیش آنے سے نہ صرف ضلع کرنول بلکہ ریاست میں مایوسی کی لہر دوڑ پڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ تک اس بات کی اطلاع دی گئی ہے۔مرنے والوں اور زخمیوںکو چندرنا بھیما اسکیم کے تحت 5لاکھ روپئے معاوضہ دیا جائے گا۔بعد ازاں ضلع ایس پی گوپی ناتھ جیٹی نے بتایا کہ گاڑی نمبر AP 21 Y 8784 کو انڈیکیٹر نہ ہونے کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ حادثہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ حادثات کو روکنے کیلئے ٹرافک قوانین کے نظام پر چلیں۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ تمام مہلوکین کو پوسٹ مارٹم کیلئے ادونی ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ اور پولیس اپنی جانچ میں مصروف ہے۔ مرنے والوں کی شناخت شیخ خواجہ ، شیخ حسن، حنیف ، فاطمہ ، عصریٰ اور شیخ مالک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان کا تعلق کرنول کے پرانے شہر سے بتایا گیا ہے۔