کرنول ۔ 28؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپال ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج کرنول ڈاکٹر سید محبوب باشاہ کے بموجب حسب معمول امسال بھی کالج ہذا میں بمسٹ BUMCET میں شرکت کرنے والے طلبہ کیلئے مفت کوچنگ دینا طئے پایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بمسٹ BUMCET میں شرکت کیلئے انٹرمیڈیٹ سال دوم (بائی پی سی) یا کیمسٹری ، فزیکس اوربائولوجی کے ساتھ اس کا مماثل کورس کم سے کم 50% نشانات کے ساتھ کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ مزید یہ کہ دسویں جماعت میں اردو ، عربی ، فارسی زبان دوم کی حیثیت کامیاب ہوں ۔ پرنسپال کے مطابق مذکورہ کوچنگ یکم مئی سے 31 ؍ مئی تک چلائی جائے گی ۔ اوقات اسباق صبح 9 تا دوپہر 1 بجے ہوںگے ۔ خواہشمند طلبہ صبح 9 تا دوپہر 1 بجے پرنسپال کے پاس اپنا نام درج کرواسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 08518-222842 پر ربط پیداکیا جاسکتا ہے۔