کرنول ضلع میں سڑک حادثہ ۔ خاتون ہلاک اورچار افراد زخمی

حیدرآباد، 2اکتوبر (یواین آئی ) آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے دھون ہائی وے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون مسافر ہلاک اورچار افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ کرنول ہائی وے پر آج صبح تقریبا چھ بجے اُس وقت پیش آیا جب گیس سلینڈرس سے لدی لاری کو کرناٹک آرٹی سی بس نے ٹکر دے دی۔یہ بس بنگالورو سے حیدرآباد آرہی تھی۔حادثہ کے وقت بس میں 50مسافرین سوار تھے ۔حادثہ کے ساتھ ہی گیس سلیندڑس سڑک پر گر گئے جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور لاری بھی اُلٹ گئی۔حادثہ میں خاتون مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں بس کا ڈرائیوربھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔اسے کرنول کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ دیگر زخمیوں کو دھون کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس حادثہ میں بس کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔تیز رفتاری اور بس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔