کرنسی نوٹوں کے ڈپازٹ پر نئی پابندیوں کی مذمت‘ آر بی ائی اپنے قواعد ایسے بدل رہی ہے جیسے مودی کپڑے بدلتے ہیں

نئی دہلی:پانچ اور ہزار روپئے کے منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کو بینک میں ڈپازٹ کرنے پر آربی ائی کی طرف سے نئی تحدیدات عائد کئے جانے کے بعدراہول گاندھی نے وزیراعظم پر پھر ایک مرتبہ طنز کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی سنٹرل بینک ایسے ہی اپنے قواعد تبدیل کررہی ہے ۔ جس طرح وزیراعظم کپڑے بدلتے ہیں۔

کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعہ طنز کیا۔ قبل ازیں اے ائی سی سی نے آج منسوخ شدہ نوٹوں کو بینک میں جمع کرانے سے متعلق آربی ائی کی طرف سے عائد نئی پابندیوں کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آر بی ائی نے گذشتہ روز نئی پابندیاں عائدکرتے ہوئے کہاتھا کہ 30ڈسمبر تک صارفین 5000روپئے سے زائد رقم صرف ایک بار ڈپازٹ کراسکتے ہیں۔

راہول گاندھی نے نوٹوں کی منسوخی کے بعد آربی ائی کی طرف سے جاری کردہ قواعد پر ایک مضمون کے ساتھ ٹوئٹر پر یہ ریمارک کیا کہ’’ آر بی ائی کی طرف سے جاری کردہ قواعد پر ایک مضمون کے ساتھ ٹوئٹر پر یہ ریمارک کیا کہ’’ آر بی ائی ایسے ہی اپنے قواعد تبدیل کررہی ہے جیسے وزیراعظم اپنے کپڑے بدلتے ہیں ۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نوٹوں ہورہا ہے کہ نوٹ منسوخی کے مسلئے کو اب راہول گاندھی عام جلسوں میں عوام کے روبرو پیش کریں گے ۔ وہ آج گجرات کے مہسانہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ بعدازاں 22ڈسمبر کو یوپی کے بہراچ اور اس کے دوسرے دن الموڑہ میں جلسو ں سے بھی وہ خطاب کریں گے