کرناٹک کے ہر وزیر اور سیاستداں کا کام بند

بنگلورو ۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بلا لحاظ سیاسی وابستگی کرناٹک میں تمام سیاستدانوں اور ریاستی وزیروں نے کونی چاند کے خوف سے اپنا کام بند کردیا۔ تمام قائدین بشمول کانگریس، بی جے پی، جے ڈی ایس اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کے سیاستدانوں نے اپنی قیامگاہوں سے آج قدم باہر رکھنے سے انکار کردیا۔ ہندوستان کے سیاستداں اکثر اپنے اوہام کے شکار ہوتے ہیں اور یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے۔ وہ روایات کے پابند ہوتے ہیں۔ تقریباً کرناٹک کے تمام سیاسی قائدین آج چاند گہن کی وجہ سے کام سے غیرحاضر رہے۔