کرناٹک کے وزیر شیوکمار ودیگر کے خلاف مقدمہ

نئی دہلی ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے کرناٹک کے وزیر ڈی کے شیوکماراور دیگر کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری اور حوالہ معاملتوں کے کیس میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ایجنسی نے شیوکمار، نئی دہلی میں کرناٹک اور ان کے ملازم ہنومنتیا اور بعض دیگر کے خلاف قانون انسداد غیرقانونی رقمی لین دین کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمین کو جلد ہی طلب کیا جائے گا۔