کرناٹک کے وزراء کانگریس کے تنظیمی عہدوں سے مستعفی

بیدر ۔ یکم اکٹوبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک شخص ایک عہدہ کانگریس پارٹی ہائی کمان کے حکم کے مطابق 12وزراء نے پارٹی کے عہدے چھوڑ دیئے۔ ریاستی وزیر جناب آر روشن بیگ نے ایم ایچ کانگریس کمیٹی کے صدرکا عہدہ چھوڑ دیا۔ جملہ 15افراد نے کے پی سی سی کے عہدہ اور ضلع کانگریس کمیٹی صدر کے عہدے ریاستی وزیر جناب آر روشن بیگ ، ایم ایچ امبریش جو کہ پی سی کے نائب صدر تھے اور رام لنگا ریڈی ، ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا ، ستیش جارکی ہوڑی، کرشنا بیڑے گوڑا اور اوما شری جوکہ پی سی سی کے جنرل سکریٹری تھے اور جناب یو ٹی قادر سکریٹری تھے انہوں نے بھی اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔ علاوہ ازیں وزیر کوآپریٹیو ایچ ایس مہادیوپا ( چامراج نگر ) وزیر زراعت رما ناتھ رائے ( دکھشن کنڑا ) وزیر فوڈ اینڈ سیول سپلائیز دنیش گنڈوراؤ( بنگلور سٹی) وزیر میڈیکل تعلیم ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ( گلبرگہ ) ضلع کانگریس کمیٹی صدر کے عہدہ سے استعفی دے دیا۔ تمام کے استعفوں کو صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر جی پرمیشور نے منظور کیا۔ نئے ضلع صدور کی نامزدگی تک نائب صدور کو صدر کا جائزہ دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت مختلف بورڈ اور کارپوریشنوں پر نامزدگیوں کا کام کررہی ہے۔ نامزدگیوں کیلئے 8ہزار سے زائد درخواستیں کے پی سی سی کو موصول ہوئی ہیں۔ اکٹوبر کے پہلے ہفتہ میں بورڈ اور کارپوریشن صدور کی نامزدگی کرنے چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدارامیا اور صدر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر جی پرمیشور نے فیصلہ کیا ہے۔