کرناٹک کی مجلس وزراء میں توسیع ، تین کی شمولیت

بنگلورو ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسمبلی انتخابات سے پہلے جو کرناٹک میں آئندہ سال کے اوائل میں مقرر ہیں، چیف منسٹر سدارامیا نے آج تین نئے چہروں کو مجلس وزراء کی مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کیلئے شامل کیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر وجوبھائی روڈا بھائی والا نے ان وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلوایا۔ چیف منسٹر نے اپنے وزراء کے قلمدانوں میں معمولی ردوبدل کیا۔ نئے داخل کردہ وزراء میں ریونا ، تماپور اور موہن کماری شامل ہیں جنہیں علی الترتیب حمل و نقل ، اکسائز اور شکر کے علاوہ چھوٹی صنعتوں کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔ رامالنگا ریڈی کا قلمدان تبدیل کردیا گیا ہے ۔