کرناٹک کی اتحادی حکومت کی برقراری کے لیے کانگریس کی کوشش

بنگلورو۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ان اطلاعات کے دوران کہ ریاست کرناٹک کی کابینہ میں توسیع یا ردوبدل کیا جائے گا، کانگریس۔ جی ڈی (ایس) کی مخلوط حکومت کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اس بیچ کانگریس کے قائدین اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ وینوگوپال نے منگل کو یہاں پہنچ کر چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی، سی ایل پی لیڈر اور رابطہ کمیٹی کے سربراہ سدا رامیا، ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور اور پردیش کانگریس کے صدر دنیش گنڈو رائو سے ملاقاتیں کیں۔ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی سے حوصلہ پاکر بی جے پی جو کرناٹک میں واحد بری جماعت بن چکی ہے۔ اقتدار پر قبضہ پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اس دوران اتحادی شراکت داری ٹانگریس اور جے ڈی (ایس) میں کشاکش کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ حکمران اتحاد کے جملہ 117 ارکان اسمبلی ہے جن میں کانگریس کے ارکان کی تعداد 79 اور جے ڈی ایس کے ارکان کی تعداد 37 ہے۔ جی ایس این کا ایک رکن اور آزاد ایک رکن کی بھی اسے تائید حاصل ہے۔ کرناٹک میں کانگریس کے ارکان میں ناراضگی کی آوازیں تقویت حاصل کرتی جارہی ہیں۔ کانگریس کے دو ارکان نے گزشتہ اتوار کو بی جے پی کے قائد ایس ایم کرشنا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اپنے قیام ہی سے کرناٹک کی اتحادی حکومت کمزور رہی ہے۔وینوگوپال نے بنگلور و شہر کے دورے کو کافی اہمیت دی جارہی ہے۔ جہاں سدا رامیا نے منگل کو کہا کہ تین مخلوعہ عہدوں کو پر کیا جائے گا وہیں اس بات کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں کہ بعض وزراء سے استعفیٰ دینے کے لیے کہا جائے گا۔