کرناٹک کو ڈھائی سو کروڑ روپئے کا نقصان :سی اے جی

بنگلورو ۔ 17 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت کرناٹک کو ڈھائی سو کروڑ روپئے کا خسارہ ہواکیونکہ اُس نے حکومت کی مالی منفعت دینے والی اراضی 2012-13 ء سے 2016-17 ء کے دوران جس کی آڈٹ کی گئی من مانی طریقہ سے لیز پر دی تھیں۔ اس بارے میں سی اے جی کی رپورٹ آج جاری کی گئی اور اس رپورٹ کی تیاری کے لئے 30 تعلقوں میں جن کا تعلق 11 اضلاع سے ہے من مانے طورپر اراضی مقدمات کا انتخاب کیا گیا ۔ پتہ چلا کہ سرکاری خزانہ کو اس لیز پر دینے کی وجہ سے تقریباً ڈھائی سو کروڑ روپئے کا خسارہ ہوا ہے ۔ ناجائز قبضوں کی برخواستگی یا ناجائز قبضہ گیروں کے قبضہ کو باقاعدہ بنانے کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو یہ نقصان پہونچا ۔